تشکر نیوز: ڈسٹرکٹ ساؤتھ صدر ٹاؤن کے چیئرمین منصور شیخ پر سنگین بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جنہوں نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ تین ماہ سے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جا رہیں، جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے اور کچھ ملازمین خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔
بھارتی صحافی برکھا دت کی پاکستان آمد، نواز شریف کا پاک-بھارت تعلقات کی بحالی پر زور
اطلاعات کے مطابق منصور شیخ نے ملازمین کی تنخواہوں کی رقم ٹھیکیداروں کو فنڈز دینے کے لیے استعمال کی ہے تاکہ اپنا کمیشن حاصل کر سکیں۔ ان کی بے حسی اور بے شرمی کا عالم یہ ہے کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے اقدامات دیکھ کر "کچے کے ڈاکو بھی شرمندہ ہو گئے ہیں۔”
صدر ٹاؤن کے مکینوں نے منصور شیخ کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری برطرفی اور ملازمین کو ان کی بقایا تنخواہیں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔