سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت اجلاس: قابل تجدید انرجی منصوبوں کے سی ایس آر پر اہم فیصلے

تشکر نویز:  سندھ کے صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قابل تجدید انرجی کے منصوبوں کے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی (CSR) اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر توانائی نے ہدایت کی کہ سی ایس آر سے متعلق تمام اقدامات متعلقہ منتخب نمائندوں کو آگاہ کیا جائے۔

اطالوی کیریئر اسٹرائیک گروپ کا دورہ پاکستان، پاک بحریہ کے ساتھ دو طرفہ مشق کا انعقاد

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ محکمہ توانائی، سندھ حکومت اور متعلقہ نمائندوں پر مشتمل ایک پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے تاکہ سی ایس آر کے امور کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھایا جا سکے۔ مزید برآں، انہوں نے کوآرڈی نیشن کو بہتر بنانے کے لیے واٹس ایپ گروپ تشکیل دینے کی بھی ہدایت دی۔

وزیر توانائی نے مقامی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ایک فاؤنڈیشن قائم کرنے اور کمپنیز کے مسائل وفاقی و صوبائی سطح پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیپرا اور دیگر اداروں سے متعلقہ مشکلات دور کی جائیں گی اور سی ایس آر کے ذریعے اسکولوں اور اسپتالوں کی حالت بہتر بنائی جائے گی۔

 

 

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سی ایس آر کے تحت پینے کے صاف پانی اور روزگار کے مسائل کو بھی حل کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

58 / 100

One thought on “سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت اجلاس: قابل تجدید انرجی منصوبوں کے سی ایس آر پر اہم فیصلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!