ڈرامہ ’ چپکے چپکے ‘ کی اداکارہ ایمن سلیم چپکے سے رشتہ ازدواج میں منسلک

ویب ڈیسک،

اداکارہ نے نکاح کے بعد انسٹاگرام پر اپنے شریک حیات کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سلیم یوسف کی بیٹی اور پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

ڈرامہ سیریل ’چپکے چپکے‘ سے مقبول ہونے والی اداکارہ ایمن سلیم گزشتہ روز چپکے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں، اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشبخری سنائی گئی۔

اداکارہ نے نکاح کے بعد انسٹاگرام پر اپنے شریک حیات کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کیں جس کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ایمن نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے دل والے ایموجی کے ساتھ کیپشن تحریر کیا کہ ’’ یہ ہیں میرے ہمیشہ کے لیے، الحمداللہ ‘‘۔

رپورٹس کے مطابق ایمن سلیم کے نکاح کی تقریب 22 دسمبر کو منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی جبکہ ان کے شوہر کا نام کامران ملک ہے۔

خیال رہے کہ ایمن سلیم کو ’’ چپکے چپکے ‘‘ میں ’ مشی ‘ کا کردار ادا کرنے کے بعد ’’ بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ ان ٹی وی ‘‘ کے ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!