پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن ساؤتھ میں پولیس دربار کا انعقاد، آئی جی سندھ غلام نبی میمن مہمان خصوصی

تشکر نیوز: پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن ساؤتھ میں نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک اہم پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز، اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔

کراچی میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 3 فیکٹریوں پر لاکھوں روپے کے جرمانے عائد

ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن، صابر حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے قیام کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کارنامہ قرار دیا۔ انہوں نے "ہمارا گھر اسکیم” کے دیر سے آغاز پر معذرت کی اور اس بات پر زور دیا کہ ان کی آمد کے ساتھ ہی پولیس فلاح و بہبود کے نئے منصوبے متعارف کروائے جا رہے ہیں۔

صابر حسین نے مزید کہا کہ پولیس ملازمین کو آسان اقساط پر بلا سود الیکٹرک موٹر سائیکل فراہم کرنے کا منصوبہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے پیش کیا گیا ہے، جس کا افتتاح بھی وہ خود کریں گے۔ سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کے لیے یہ منصوبہ ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا، جبکہ پولیس ہاؤسنگ سوسائٹی میں دو ہزار پلاٹس کے لیے بھی این پی ایف کی جانب سے 50 ہزار روپے کی شراکت کی جائے گی۔

ایم ڈی این پی ایف عرفان زمان خان نے کہا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کا مقصد پولیس ملازمین اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود ہے اور اس سلسلے میں مزید منصوبے بھی جلد پیش کیے جائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے این پی ایف کے پولیس ملازمین کے لیے فلاحی اقدامات کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے پولیس ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس اسکیم کے لیے 5 ارب روپے کی مختص رقم کا بھی اعلان کیا۔

 

 

تقریب کے اختتام پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ایم ڈی این ایف پی صابر حسین کو یادگاری شیلڈ اور تحفے میں سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی۔

60 / 100

One thought on “پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن ساؤتھ میں پولیس دربار کا انعقاد، آئی جی سندھ غلام نبی میمن مہمان خصوصی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!