تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن: پولیس مقابلے میں زخمی ملزمان گرفتار، مجرمانہ ریکارڈ سامنے آگیا

تشکر نیوز: تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے ایک کامیاب پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیے جانے والے ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان میں گلزار احمد ولد علی محمد، علی حیدر ولد محمد مٹھل، اور عبدالسمیع ولد بھورل خان شامل ہیں۔

اسلحہ، شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کو 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

یہ ملزمان کچھ دن قبل تھانہ شاہ لطیف کی حدود میں ایک خاتون سے اسلحے کے زور پر 2 تولہ سونا، موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ واردات کے دوران ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد شہریوں نے بھی ان کی شناخت کی۔

پولیس نے ملزمان سے ایک بلا نمبری موٹر سائیکل بھی برآمد کی ہے، جو کہ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود میں واردات کے دوران چھینی گئی تھی۔ گرفتار ملزمان نے کراچی بھر میں اسٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل چھیننے اور دیگر جرائم کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

 

 

 

ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔ ایسٹ زون میڈیا سیل کے مطابق، گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

62 / 100

One thought on “تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن: پولیس مقابلے میں زخمی ملزمان گرفتار، مجرمانہ ریکارڈ سامنے آگیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!