کراچی کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش سے گرمی کی شدت کم، اگلے چند روز گرم اور خشک موسم کا امکان

 کراچی کے کئی علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سپر ہائی وے، اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید، گڈاپ ٹاؤن، ملیر، نارتھ کراچی، گلشن معمار، گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ جمعے اور ہفتے کو درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 800 رنز کا تاریخی سنگ میل عبور کرلیا

محکمہ موسمیات نے بحریہ ٹاؤن میں بارش ناپنے کے لیے 5 نئے رین گیجز بھی نصب کر دیے ہیں۔ مزید برآں، آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

 

 

گزشتہ روز بھی شہر کے مضافاتی علاقوں، بشمول ملیر اور موٹروے ایم 9 کے اطراف میں، بارش ہوئی تھی جس سے شدید گرمی میں کمی آئی تھی۔

63 / 100

One thought on “کراچی کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش سے گرمی کی شدت کم، اگلے چند روز گرم اور خشک موسم کا امکان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!