کراچی واٹر کارپوریشن کے سی ای او سے عالمی بینک وفد کی ملاقات، پانی و سیوریج کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو

کراچی: سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد سے عالمی بینک کے وفد نے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کی۔ وفد میں پریکٹس مینیجر جوسز موگابی، فرحان سمیع اور تازیانیہ اسمتھ شامل تھے۔ ملاقات میں پی ڈی کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی عثمان معظم، سید عمران اقبال زیدی، سید سردار شاہ، زنیرہ جلیل، شکیل قریشی اور آفتاب عالم چانڈیو سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

یوٹیوبر سعد الرحمان اور اہلیہ عروب جتوئی کو اسلحہ کی نمائش کے الزام میں گرفتار کیا گیا، بعد میں رہا کر دیا گیا

اس موقع پر کراچی میں پانی اور سیوریج کے منصوبوں میں تعاون، KWSSIP-I کے عملدرآمد اور KWSSIP-II کی تیاری سمیت مختلف اصلاحات اور ماسٹر پلان پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سی ای او واٹر کارپوریشن نے وفد کو ادارے کی حکمت عملیوں، جاری منصوبوں اور نئی انتظامیہ کے حالیہ اصلاحاتی اقدامات کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔

انہوں نے عالمی بینک کے ساتھ مل کر ادارہ جاتی اصلاحات، خدمات میں بہتری، محصولات میں اضافے اور نجی شعبے کی شراکت کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں جامع روڈ میپ پیش کیا۔

 

 

عالمی بینک کے وفد نے واٹر کارپوریشن کی انتظامیہ کے اصلاحاتی اقدامات اور پائیدار ترقی کے اہداف کی تعریف کی۔ وفد نے شہر میں خدمات کی بہتری کے لیے سی ای او واٹر کارپوریشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مزید تعاون کا یقین دلایا۔ ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ واٹر کارپوریشن کی حالیہ تبدیلیوں اور اصلاحات نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور غیر ملکی سفارتکاروں کا اعتماد بحال کیا ہے۔

63 / 100

One thought on “کراچی واٹر کارپوریشن کے سی ای او سے عالمی بینک وفد کی ملاقات، پانی و سیوریج کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!