گوادر کی پوزیشن سے فائدہ اٹھانے کیلئے نیول بیس کا قیام لازم ہے، ایڈمرل (ر) ظفر محمود

اسلام آباد: سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ریٹائرڈ ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ گوادر کی اسٹریٹجک پوزیشن سے مکمل فائدہ اٹھانے کے لیے نیول بیس کا قیام انتہائی ضروری ہے۔

منگھوپیر غازی گوٹھ میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ آپریشن، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی

انٹرنیشنل میری ٹائم سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گیس ہائیڈریٹس کی صورت میں ہائیڈرو کاربنز کے بڑے ذخائر موجود ہیں، اور محتاط اندازوں کے مطابق یہ ذخائر عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں پاکستان توانائی کی مارکیٹ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 

 

ایڈمرل (ر) ظفر محمود عباسی نے مزید کہا کہ 2005 میں گوادر میں تین برتھوں کے افتتاح کے بعد کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوئی اور بدقسمتی سے گوادر کو آج تک بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جا سکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ گوادر میں بندرگاہ کے ساتھ ساتھ نیول بیس بھی قائم ہونی چاہیے تھی۔

61 / 100

One thought on “گوادر کی پوزیشن سے فائدہ اٹھانے کیلئے نیول بیس کا قیام لازم ہے، ایڈمرل (ر) ظفر محمود

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!