تشکر نیوز: جمشید کوارٹرز میں بنگلے کے پلاٹس پر پورشنز کی تعمیرات سے علاقے کا انفراء اسٹرکچر تباہ ہونے لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، پلاٹ نمبر JM-878 پر نقشے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیرات کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈنگ افسران خاص عارف زیدی کی ملی بھگت سے جمشید کوارٹرز کے انفراء اسٹرکچر کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو یوٹیلیٹی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
نیو کراچی ٹاؤن میں جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز، صحت مند ماحول کی فراہمی کا عزم
علاقہ مکینوں کے ساتھ ہونے والے سروے میں بتایا گیا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کی جانب سے FL کے بائی لاز کے تحت علیحدہ یونٹس کی تعمیرات کی جا رہی ہیں۔ اس کے نتیجے میں شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
سماجی حلقوں نے پورشنز کے نقشے کی منظوری کو سمجھ سے بالا تر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل عوامی مفادات کے خلاف ہے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر قانونی تعمیراتی عمل کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔