...

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد اقبال میمن سے صدرآل کراچی تاجر الائنس کے وفد کی ملاقات

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد اقبال میمن سے صدرآل کراچی تاجر الائنس کے وفد کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹ تشکُّر نیوز) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد اقبال میمن سے صدرآل کراچی تاجر الائنس و چیئرمین آلائنس آف آرام باغ مارکیٹس ایسوسی ایشن آصف گلفام کے ہمراہ الائنس ممبران نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اورانہیں تاجروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے گذشتہ روز ٹمبر مارکیٹ میں ہونے والے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو تاجروں کے لئے کام کرنا مشکل ہوجائے گا
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت تاجروں کو تحفظ فراہم کرے تاکہ تاجر آزادی سے اپنے کاروبار پر توجہ دے سکیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اقبال میمن نے تاجروں کے وفد کو اپنی اور سندھ حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کراچی شہر کا امن کسی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیراعلی سندھ سے بات کریں گے اور بہت جلد صوبائی وزیر داخلہ سے تاجر برادری کی میٹنگ کرائی جائے گی جس پر آصف گلفام نے اقبال میمن صاحب کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں دلشاد بخاری، محمد کاشف سلاٹ، ساجد یوسف، فرحان شریف، ارسلان جاپان والا، نور آغا اور حسین عباس موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.