سعید غنی کا عمران نیازی پر تنقید: "انا پرستی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا”

تشکر نیوز:  وزیر بلدیات سندھ اور صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن، سعید غنی نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی انا پرستی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی ایک خودپسند اور ہٹ دھرم شخص ہیں، جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کو اپنی ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا۔

کراچی کے آئی سی ٹی اور کیو آئی سی ٹی سے کروڑوں روپے مالیت کا ضبط شدہ سامان چوری، کسٹم اور پورٹ حکام کی مبینہ ملی بھگت

یہ بات انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے نائب صدر نیاز احمد خان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کے بجائے اپنی انا کو مقدم رکھتا ہے، اور اس کی خودپسندی نے ملک کے لیے مسائل پیدا کیے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کے دورِ حکومت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ نیازی نے اداروں کو دھمکیاں دیں، سول نافرمانی کو فروغ دیا اور ملکی معیشت کو تباہ کرنے کی سازشیں کیں۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں عمران خان کے کارکنوں نے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور فوج کو بدنام کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی صوبے میں گورنر راج نہیں چاہتی اور آئین میں ترامیم کی ضرورت پر زور دیا تاکہ آئینی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔

 

 

نیاز احمد خان نے اپنی 40 سالہ سیاسی زندگی کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو تمام قومیتوں اور مذاہب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر سکتی ہے۔

58 / 100

One thought on “سعید غنی کا عمران نیازی پر تنقید: "انا پرستی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!