ادارہ شماریات کی رپورٹ: گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 13.18 فیصد اضافہ

تشکر نیوز:  ادارہ شماریات نے گزشتہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 13.18 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جس میں 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 10 اشیاء کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

پیپلز پارٹی کا 18 اکتوبر کو حیدرآباد میں تاریخی جلسہ، سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا اعلان

رپورٹ کے مطابق جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں ٹماٹر، پیاز، چکن، گندم کا آٹا، لہسن، دال چنا اور دال مونگ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایل پی جی، جلانے کی لکڑی، سگریٹس اور ماچس کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

تاہم سستی ہونے والی اشیاء میں انڈے، چینی، کیلے، دال ماش اور گڑ شامل ہیں۔ مزید یہ کہ باسمتی ٹوٹا چاول، دال مسور، ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

سالانہ بنیاد پر مہنگائی کے اعدادوشمار میں دال چنا کی قیمت میں 65 فیصد، پیاز میں 44 فیصد اور ٹماٹر میں 42 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت خشک دودھ، بیف 25 فیصد اور چکن 24.90 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایک سال میں دال مونگ 16 فیصد، نمک 15 فیصد، اور گیس چارجز 570 فیصد تک بڑھ گئے ہیں، جبکہ اس دوران گندم کا آٹا 35.67 فیصد اور سرخ مرچ 20 فیصد تک سستی ہوئی ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ادارہ شماریات کی رپورٹ: گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 13.18 فیصد اضافہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!