پی ٹی آئی کو ایسے احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں دے جائے گی، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایسے احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسلام آباد میں ڈی چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی جی سے لے کر ہر پولیس والا الرٹ ہے، یہ جو کر رہے ہیں یہ طریقہ کار غلط ہے، ایسا نہیں ہوسکتا۔

اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملہ، حزب اللہ کے متوقع سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ ساری صورتحال آپ کےسامنے ہے، کل بھی درخواست کی تھی جلسے جلوس نہ کریں، کسی پولیس اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں، جو لوگ آ رہے ہیں ان کے پاس اسلحہ موجود ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لےگی، علی امین گنڈاپور کو سوچنا چاہیےکہ وہ کیا کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے کسی نہ کسی سطح پر رابطہ ہے، انہیں امید ہے کہ علی امین گنڈاپور بطور پاکستانی سوچیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے لیے باہر سے آئے ہوئے مہمانوں کی سیکیورٹی اہم ہے، اگر احتجاج کے لیے اجازت سے آتے تو پروٹوکول ملتا، اسلام آباد پر ہر چوتھے دن خیبرپختونخوا سے دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج اسلام آباد کے ریڈ زون میں ڈی چوک پر مظاہرے کا اعلان کر رکھا ہے، وفاقی دارالحکومت کے اکثر داخلی اور خارجی راستوں، سڑکوں اور شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور احتجاج کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال کے باعث دارالحکومت اسلام آباد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے اور موبائل فون سروسز معطل ہے۔

 

 

ادھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی آج ہونے والے احتجاج میں ہر صورت ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے اپنے بیان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے احکامات پر ہر صورت عمل کیا جائےگا۔

61 / 100

One thought on “پی ٹی آئی کو ایسے احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں دے جائے گی، محسن نقوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!