گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا گورنر ہاؤس میں اجتماع سے خطاب

تشکر نیوز: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا نوٹیفکیشن 12 ربیع الاول کے بابرکت روز جاری ہوا، جس دن میں نے عہد کیا کہ میں خلق کی زیادہ سے زیادہ خدمت کروں گا۔

اٹالین قونصل خانے کا ‘اطالوی زبان کا ہفتہ 2024’ منانے کا اہتمام

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ آج گورنر ہاؤس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کو ایک جگہ جمع کیا گیا ہے تاکہ ہم سب مل کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔

 

 

گورنر سندھ نے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنر ہاؤس آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے قابل فخر دن ہے کہ آج ہمارے درمیان ایک عظیم اسکالر موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دنیا کو امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

66 / 100

One thought on “گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا گورنر ہاؤس میں اجتماع سے خطاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!