تشکر نیوز: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے کی وجہ سے قومی اسمبلی کے 11 سابق اراکین کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی کے 7 سابق اراکین کو بھی نااہل قرار دیا گیا ہے، جو گوشوارے جمع کرانے تک نااہل رہیں گے۔ گوشوارے جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی تھی۔
کراچی: معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی پہنچ گئے
نااہل ہونے والے قومی اسمبلی کے اراکین میں خرم دستگیر، محسن نواز رانجھا، اسحاق خان، محمد علی، کمال الدین، عصمت اللہ، سید محمود شاہ اور ثمینہ مطلوب شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، نوٹیفکیشن میں بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن یار محمد رند، سکندر علی، میر حمل اور دیگر کو بھی نااہل قرار دیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی کے نااہل ہونے والے اراکین میں عدیل احمد، حزب اللہ بوگیو، ارسلان تاج، عارف مصطفیٰ، عمران شاہ، علی غلام اور مس طاہرہ شامل ہیں۔