ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو تھانہ چاکیواڑہ، کلری اور بغدادی کی حدود سے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کامیاب کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن کا اجلاس

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ناصر، عبدالعزیز، کاشف، واصف، عبدالجلیل اور زوہیب شامل ہیں، جو لیاری کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کرتے تھے۔ ان کے قبضے سے 220 گرام کرسٹل اور ایک کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے۔

 

 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اس سے قبل بھی منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مزید قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

62 / 100

One thought on “ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!