کراچی: ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس نے گزشتہ چار ماہ کی کارکردگی کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ:
ایس بی سی اے کے رولز مرتب نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت
گرفتاریاں: اس دوران 2373 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس مقابلے: جرائم پیشہ افراد کے ساتھ 60 سے زائد پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 09 ملزمان ہلاک اور 64 زخمی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
اسلحہ اور سامان: ملزمان کے قبضے سے 326 پستول، 234 چھینی ہوئی موٹرسائیکلیں، اور 250 چھینے ہوئے موبائل فون برآمد کیے گئے۔
منشیات کی برآمدگی: منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 86 کلو سے زائد چرس، ایک کلو ہیروئین، اور آدھا کلو آئس برآمد ہوئی۔
مضر صحت اشیاء: گٹکا ماوا فروشوں سے 23 ہزار کلو سے زائد مضر صحت گٹکا ماوا بھی برآمد کیا گیا۔
اشتہاری ملزمان: کورنگی پولیس نے 261 مفرور ملزمان اور قتل و اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 21 اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔
اسٹریٹ کرائم: اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب 87 گینگ بسٹ بھی گرفتار کیے گئے۔
جوئے اور سٹے: جوئے اور سٹے کے اڈوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں جواریوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔
ایس ایس پی توحید رحمان میمن نے کہا کہ پولیس کا عزم ہے کہ وہ شہر میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرائم کے خلاف یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت اور بھروسے کو بڑھانے کی خاطر کیے جا رہے ہیں۔