جنوبی وزیرستان کے رہائشی رکشا ڈرائیور اور مارشل آرٹسٹ ارشد محسود نے بھارت کے چن مے شرما کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ بھارتی کھلاڑی نے ایک منٹ میں 334 ایلٹرنیٹیو ایلبو اسٹرائکس کا ریکارڈ قائم کیا تھا، جبکہ ارشد محسود نے 373 ایلبو اسٹرائکس کر کے یہ ریکارڈ بڑے مارجن سے توڑا۔
کراچی میں ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ
ارشد محسود نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد کی وفات کے بعد جنوبی وزیرستان کے علاقے اپر سے تعلق رکھتے ہیں اور ڈی آئی خان میں رکشا چلانے کے ساتھ ساتھ روزانہ فائٹ کلب میں مارشل آرٹس کی تربیت حاصل کرتے ہیں۔
ارشد محسود، معروف صدارتی ایوارڈ یافتہ مارشل آرٹسٹ اور گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کے شاگرد ہیں۔ عرفان محسود کے 20 سے زائد شاگرد گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں، جو پاکستان میں مارشل آرٹس کے فروغ کے حوالے سے ایک نمایاں کارنامہ ہے۔
ارشاد محسود کی اس کامیابی نے نہ صرف پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا بلکہ ان کی محنت اور لگن کا بھی ثبوت پیش کیا۔