تشکر نیوز: ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) عبدالرشید سولنگی کی قیادت میں جاری بڑے آپریشن کے دوران شہر بھر میں 61 سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ اس کارروائی میں غیر قانونی شادی ہالز، دکانیں، پورشنز اور فلورز شامل ہیں، جنہیں سیل اور مسمار کیا گیا۔
کارروائیاں ڈسٹرکٹ سینٹرل، ایسٹ، سائوتھ، اور کورنگی میں جاری ہیں، جہاں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے SBCA نے آپریشن کیا۔
عبدالرشید سولنگی کا کہنا تھا کہ شہر میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اور جہاں بھی غیر قانونی تعمیرات ہوں گی، انہیں بلا تفریق منہدم کیا جائے گا۔
یہ آپریشن ضلعی انتظامیہ، میڈیا اداروں، اخبارات اور علاقہ مکینوں کی شکایات اور نشاندہی پر کیا جا رہا ہے۔
- سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن، 61 غیر قانونی تعمیرات مسمار۔
- شادی ہالز، دکانیں اور فلورز کو غیر قانونی قرار دے کر سیل اور مسمار کیا گیا۔
- آپریشن ڈسٹرکٹ سینٹرل، ایسٹ، سائوتھ اور کورنگی میں جاری۔
- غیر منظور شدہ تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، عبدالرشید سولنگی۔
- تمام غیر قانونی تعمیرات بلاتفریق منہدم کی جائیں گی، ڈی جی SBCA۔