اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں شعیب شاہین، علی بخاری اور عامر مغل کو ہراساں کرنے کے خلاف کیسز میں آئی جی اسلام آباد کو معاملات حل کرنے کا حکم دے دیا۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، شان مسعود
تشکر نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل عمیر بلوچ اور آئی جی اسلام آباد عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بیرسٹر گوہر اور شعیب شاہین کو ابھی دو دن پہلے پھر سے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔
جس پر آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کو آفس بلالیتے ہیں اور معاملے کو دیکھ لیتے ہیں۔
عدالت نے آئی جی سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایسا نہ ہو کہ ان کو آفس بلائے اور وہاں بیٹھا لیں، عدالت نے آئی جی کو ہدایت کی کہ پی ٹی آئی رہنماؤں سے وکیل عمیر بلوچ کی موجودگی میں میٹنگ کریں۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی آرڈر کیا تھا کہ ان معاملات کو اچھے طریقے سے دیکھ لیں، الیکشن سے یہ چیزیں آرہی ہیں ، یہ چیزیں اب ختم کریں، جتنے بھی مقدمات ہیں ان کو دیکھ لیں اور معاملات کو حل کریں۔
عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں تک کیلئے ملتوی کر دی۔