الیکشن 2024: عابد شیر علی نے این اے 102 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

عابد شیر علی نے فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 102 سے  کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ 8 فروری کو جیتے گا، گزشتہ حکومت کو لانے والوں اور پاکستان نے اس کا خمیازہ بھگتا، جب جب ملک کو ضرورت پڑتی ہے ن لیگ ہی عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ 9 مئی کو حملے کرنے والے اپنی سزا بھگت رہے ہیں،  توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کی چوری ہم نے نہیں کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ  بلاول بھٹو کو بلوچستان والی لیول پلیئنگ فیلڈ مبارک ہو، فواد چوہدری وغیرہ نے الیکشن نہیں لڑنا وہ خود ہی گرفتاریاں دے رہے ہیں، الیکشن لازمی ہوں گے اور 8 فروری کو ن لیگ جیت رہی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی درخواستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار کاغذات نامزدگی 24 دسمبر تک جمع کرا سکتے ہیں، سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی 24 دسمبر تک دے سکتی ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!