ہر سال عالمی میری ٹائم دن کا مقصد بحری حفاظت اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، جس میں اقوامِ عالم سے پائیدار میری ٹائم اصولوں کے نفاذ کی اپیل کی جاتی ہے۔ اس سال انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) نے 26 ستمبر کو منائے جانے والے عالمی میری ٹائم دن کا موضوع "مستقبل کی جہاز رانی: حفاظت سب سے پہلے” منتخب کیا ہے۔ اس موضوع کا انتخاب تیز رفتار تکنیکی تبدیلیوں اور ان کے ساتھ مطابقت پیدا کرنے کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات کی عکاسی کرتا ہے۔
آصف زرداری، نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس چلے گا یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
یہ سال خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ سمندر میں انسانی جانوں کی حفاظت کے کنونشن (SOLAS 1974) کے نفاذ کو پچاس سال مکمل ہو چکے ہیں، جو جہاز رانی کی صنعت میں حفاظتی معیارات کا ایک بنیادی معاہدہ ہے۔
آج عالمی تجارت کا 90 فیصد بحری نقل و حمل پر منحصر ہے، اس لیے محفوظ اور ماحول دوست عالمی جہاز رانی کے ذریعے پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی اور بحری حفاظت دونوں کو یکجا کرنا لازمی ہے تاکہ دیرپا اور فائدہ مند میری ٹائم صنعت تشکیل دی جا سکے۔
انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کا یہ موضوع اقوام متحدہ کے 2030 پائیدار ترقیاتی ایجنڈا سے مطابقت رکھتا ہے، اور جہاز رانی کی صنعت میں ڈیجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
پاکستان نیوی بھی عالمی میری ٹائم سیفٹی اُصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہے اور اپنے آپریشنز میں "حفاظت سب سے پہلے” کے اصول کو ترجیح دیتی ہے۔ میری ٹائم سیفٹی کے سلسلے میں پاکستان نیوی کے اقدامات عالمی معیار کے مطابق اور قومی مفادات کے تحفظ کے ضامن ہیں۔
عالمی میری ٹائم دن کے موقع پر، تمام میری ٹائم اسٹیک ہولڈرز کو جہاز رانی کے نئے رحجانات کو اپنانے اور میری ٹائم قوانین اور حفاظت کے اصولوں پر مستقل کاربند رہنے کے عزم کو دہرانا چاہیے۔