جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروغہ کے علاقے کونرائی راغزئی میں مبینہ ڈرون حملے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
تشکر اخبار کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے اور متوفی کی شناخت سیف اللہ محسود جبکہ زخمیوں کی شناخت مرتضیٰ، حمید خان اور عابد کے نام سے کی ہے۔
’پرانے قوانین‘ ڈیجیٹل میڈیا ورکرز کو تحفظ فراہم نہیں کرتے، رپورٹ
تاہم حکام کی جانب سے ڈرون حملے کی تصدیق نہیں کی گئی، زخمیوں کو علاج کے لیے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اپر جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر سلیم جان سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ایک بم دھماکا تھا جس میں 4 افراد زخمی ہوئے، انہوں نے بتایا کہ دھماکے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔