کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر قسم کی مدد کے لیے حاضر ہوں، کراٹے کے کھلاڑیوں سے ملاقات میں محمد اقبال میمن کا اعلان

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

مورخہ 22 دسمبر 2023؁ء

کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر قسم کی مدد کے لیے حاضر ہوں، کراٹے کے کھلاڑیوں سے ملاقات میں محمد اقبال میمن کا اعلان

 

 

کراچی( تشکُّر نیوز رپورٹنگ)ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حکومت سندھ محمد اقبال میمن نے اعلان کیا ہے کہ وہ جس منصب پر ہوں وہاں سے جو مدد کھلاڑیوں کی ہو سکتی ہے اس کے لیے حاضر ہوں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں ساوتھ ایشین گیمز نیپال میں منعقد ہونے والے گیمز میں پاکستان کے 3 کھلاڑیوں کو جن کو کانسی کا تمغہ ملا ان سے ملاقات میں کیا، ان کھلاڑیوں میں انیل علی، انچتا فاطمہ، جوئیل آصف جبکہ آفیشل ڈاکٹر قراۃ العین اور محمد واصف شامل تھے جبکہ اس موقع پر KBBA کے صدر غلام محمد خان اسپورٹس آرگنائزر شازیہ کامران اور مزمل خان بھی موجود تھے، محمد اقبال میمن نے کہا کہ یہ بات باعث فخر ہے کہ کراچی کے 3 کھلاڑیوں نے یہ اعزاز حاصل کیا اور مجھ سمیت سندھ کا ہر شہری اس کارنامے پر بے انتہاہ خوش ہے اور میں یہ وعدہ کرتا ہوں کہ کراٹے سمیت ہر کھیل کی پزیرائی کے لیے ہر وقت حاضر ہوں، انھوں نے کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ وہ پاکستان کے سرسبز ہلالی پرچم کو کھیل کہ میدان میں بلند کرنے میں بھرپور محنت کریں والدین کے احکامات پر بھرپور عمل کریں اور تعلیم کے میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اس موقع پر آفیشلز نے اس پزیرائی پر محمد اقبال میمن کا طے دل سے اظہار تشکر کیا اور اپنی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
جاری کردہ:۔میڈیا کوارڈینٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!