کراچی مورڑومیربحرٹاؤن کو ماڈل ٹاؤن بنانے اور عوامی مسائل کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کے فوری خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کیئے جائیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین مورڑومیربحرٹاؤن

 

 

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کراچی(مورڑومیر بحر)
(محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
پریس ریلیز
تاریخ: 22-12-2023
کراچی(تشکُّر نیوز رپورٹنگ )مورڑومیربحرٹاؤن کو ماڈل ٹاؤن بنانے اور عوامی مسائل کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کے فوری خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کیئے جائیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین مورڑومیربحرٹاؤن علی اکبرنے ٹاون کونسل مورڑومیربحر کے عام اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ٹاون وائس چیئرمین شوکت بلوچ، میونسپل کمشنر الہی بخش سیال اور یوسی چیرمینز، ڈائریکٹر کونسل، سینیئر اکاؤنٹ افیسر ،ودیگر بھی موجود تھے اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت سے کیا گیا۔ اجلاس میں اراکین ٹاون کونسل اور افسران نے شرکت کی اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے فلسطین کے مسلمانوں پرہونے والے مظالم پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور مذمتی قراردار بھی منظور کی اجلاس میں مورڑومیربحرٹاؤن میں عوامی سہولیات کی فراہمی کے عمل کے آغاز کیلئے جامعہ حکمت عملی کے تحت کاموں کے آغاز کیلئے لائحہ عمل بھی ترتیب دیا گیا اورآج کے ایجنڈے میں شامل قراردادوں کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیاجن کی تفصیل یہ ہے(1)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑومیر بحرڈسٹرکٹ کیماڑی کراچی کی مہر /لوگو کی منظوری،(2)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑومیر بحرڈسٹرکٹ کیماڑی کراچی کے ٹیکسز کی وصولی کیلئے کمیٹی کی تشکیل (3)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑومیر بحرڈسٹرکٹ کیماڑی کراچی کے لیگل ایڈوائزر کی خدمات حاصل کرنے کیلئے شرائط و ضوابط کی منظوری(4)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑومیر بحرڈسٹرکٹ کیماڑی کراچی لیگل ایڈوائزر کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری (5)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑومیر بحرڈسٹرکٹ کیماڑی کراچی کے مختلف عدالتوں میں کیسز کی پیروی کی منظوری (6)عدالتوں کی پیروی کیلئے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑومیر بحرڈسٹرکٹ کیماڑی کراچی کی جانب سے اٹارنی کی منظوری (7)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑومیر بحرڈسٹرکٹ کیماڑی کراچی کے SLGA-2012پر عمل درآمد کیلئے انسپکٹرز کی نامزدگی کی منظوری (8)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑومیر بحرڈسٹرکٹ کیماڑی کراچی کے محکمہ جاتی روزمرہ اخراجات کی منظوری (9)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑومیر بحرڈسٹرکٹ کیماڑی کراچی کی طرف سے عدالتوں کے کیسز میں نمائندگی کیلئے افسر کی نامزدگی کی منظوری (10)دیگر امور بہ اجازت چیئرمین صاحب۔آخر میں ٹاؤن چیئرمین نے اجلاس میں شریک تمام اراکین ٹاون کونسل سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اراکین کونسل نے جس مثبت انداز میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑومیر بحرکیلئے پیش کی جانے والی دیگرقراردادوں کو کثرت رائے سے منظور کیا اس پر میں ان کا بے حد ممنون و مشکور ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ مورڑومیر بحرٹاؤن کی عوام اور ملازمین کی فلاح اور بہبود کیلئے کئے جانے والےعمل میں ہمیشہ اعتماد اور اتفاق کامظاہرہ کرینگے۔ فلسطین کے مسلمانوں کے لیے دعا کرائی گئی۔
انفار میشن آفیسر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!