اسلام کوٹ آر او پلانٹ کی بحالی پر 434 ملین مختص، کوئی نیا منصوبہ نہیں: وزیر بلدیات سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات، ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و رورل ڈویلپمنٹ سندھ، سعید غنی نے کہا ہے کہ اسلام کوٹ کے آر او پلانٹ کی بحالی کے لیے 434 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ منصوبہ نیا نہیں ہے بلکہ تکنیکی مسائل کے باعث ماضی میں بند ہونے والے پلانٹ کی بحالی کے لیے ہے۔ انہوں نے یہ بات سندھ اسمبلی کے وقفہ سوالات میں ارکان کے سوالات کے جواب میں کہی۔

زمان ٹاؤن پولیس کی منشیات مافیا کے خلاف کارروائی جاری

سعید غنی نے وضاحت کی کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور واسا کے علاقوں میں کام نہیں کرتا، اور اس کا دائرہ اختیار صرف ان علاقوں تک محدود ہے جہاں یہ ادارے موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوتی اور معذوروں کے کوٹہ پر اب تک 109 افراد کو ملازمتیں دی گئی ہیں، جن میں سے 86 فیصد فوتی کوٹہ جبکہ 14 فیصد معذوروں کو عدالتی احکامات کے تحت ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں۔

اسلام کوٹ آر او پلانٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ یہ پلانٹ 1.5 ملین گیلن یومیہ پانی فراہم کرنے والا میگا پلانٹ ہے جو تکنیکی مسائل کے باعث بند تھا۔ ماضی میں اس پلانٹ کی بحالی کے لیے 1400 ملین روپے مانگے گئے تھے، تاہم اب موجودہ کمیٹی نے 434 ملین روپے میں اس کی بحالی کا تخمینہ لگایا ہے، جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

 

 

سعید غنی نے یہ بھی بتایا کہ اسلام کوٹ آر او پلانٹ کے بحالی منصوبے پر جلد کام شروع ہو جائے گا اور اس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!