قطر امیری بحریہ کا جہاز الخور کا دورہ کراچی اور دو طرفہ مشق اسد البحر میں شرکت

تشکر نیوز:  قطر امیری بحریہ کے جہاز الخور نے دو طرفہ مشق "اسد البحر” میں شرکت کے لیے کراچی کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں نے قطر کے بحری جہاز کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی پریس کانفرنس

دورے کے دوران قطری بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے مزار قائد پر حاضری دی اور کمانڈر پاکستان فلیٹ، وائس ایڈمرل فیصل عباسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

قطری جہاز اپنے قیام کے دوران مشق "اسد البحر” میں مشترکہ تربیت اور تعاون میں حصہ لے گا۔ یہ دورہ نہ صرف پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے بلکہ دفاعی اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

64 / 100

One thought on “قطر امیری بحریہ کا جہاز الخور کا دورہ کراچی اور دو طرفہ مشق اسد البحر میں شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!