یوکرینی شہر زاپوریزیہ پر روس کے فضائی حملوں میں 16 شہری زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق زاپوریزیہ کے گورنر ایوان فیڈوروف نے سوشل میڈیا ایپ ٹیلی گرام پر بتایا کہ روس نے شہر اور اس کے اضلاع میں 7 فضائی حملے کیے جس میں13 عمارتیں، تعلیمی ادارے، گاڑیوں، گیراجوں اور رہائشی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔
آئینی عدالتوں کا کوئی جواز نہیں، سپریم کورٹ کو مضبوط کریں، چیئرمین پی ٹی آئی
یوکرینی وزارت داخلہ نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ امدادی ٹیموں نے تباہ شدہ عمارتوں سے رہائشیوں کو ریسکیو کیا، وزارت کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق روس نے زاپوریزیہ کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی بموں کا استعمال کیا۔
رائٹرز کو ایسی کسی رپورٹ کی تصدیق نہیں ہوئی، جبکہ روس نے بھی اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
دونوں فریقین کی جانب سے ان حملوں کی تردید کی جا رہی ہے لیکن فروری 2022 میں ماسکو کی جانب سے شروع کی گئی جنگ میں ہزاروں یوکرینی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
فیڈوروف نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ روس نے زاپوریزیہ کی 12 بستیوں میں اب تک مجموعی طور پر 363 فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں۔
یوکرینی ایمرجنسی سروسز نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں امدادی ٹیموں کو ملبہ ہٹاتے اور عمارت میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یوکرینی فضائیہ کا مزید کہنا تھا کہ روس نے رات کے وقت یوکرین کو نشانہ بنانے کے لیے 2 ایئر میزائل اور 4 ڈرون حملےکیے۔
ان کا کہنا تھا کہ 3 ڈرونز کو جوابی کارروائی کرتے ہوئے مشرقی سومی کے علاقے میں مار گرایا، یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس کے دونوں میزائل اور ڈرون یوکرین کی دفاعی افواج کے اینٹی ایئر کرافٹ میزائل ڈیفنس کی وجہ سے اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگئے۔