جسٹس منصور علی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی درخواست پر اعتراض ختم

لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنےکی درخواست پر اعتراض ختم کردیے۔

تشکر نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کرنے سے متعلق ایک درخواست دائر کی گئی تھی تاہم رجسٹرار آفس نے درخواست پر متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری جسٹس منصور علی شاہ کی تعنیاتی کو متنازع بنا رہے ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ حکومت کو جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

بعد ازاں، عدالت نے درخواست پر عائد اعتراض ختم کرتے ہوئے اسے سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

فواد چوہدری کی جسٹس منصور کی تقرری کیلئے لانگ مارچ کی تجویز

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران اپوزیشن اور وکلا کو جسٹس منصور علی کی بطور چیف جسٹس تقرری کے لیے لانگ مارچ کی تجویز دے دی، انہوں نے کہا کہ 5-6 دن میں نوٹس نہ ہو تو لانگ مارچ ہونا چاہیے۔

 

 

انہوں نے خبردار کیا کہ آئینی ترامیم سے متعلق اگر حکومت کی اسکیم کامیاب ہوگئی تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

55 / 100

One thought on “جسٹس منصور علی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی درخواست پر اعتراض ختم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!