تشکر نیوز: ایف بی ایریا پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت حضرت ولی ولد عبدالولی اور ایوب خان ولد عبدالغنی کے نام سے ہوئی ہے۔
کراچی: تھانہ سرجانی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار
پولیس کے مطابق مورخہ 27 فروری کو پاکستان نیوی کے ملازم شعیب معراج ولد معراج دین سے ایف بی ایریا کی حدود میں گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقد رقم چھینی گئی تھی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 137/24 بجرم دفعہ 397/34 درج کیا گیا تھا۔
ملزمان کی گرفتاری کے دوران چھینا گیا موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی، جبکہ دیگر برآمد شدہ موبائل فونز کی تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف مزید مقدمات الزام نمبر 138/24 بجرم دفعہ 23(1)A اور 139/24 بجرم دفعہ 411 درج کیے گئے ہیں۔ پولیس ملزمان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ تحقیقات مزید جاری ہیں اور ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔