اے این ایف کا پشاور میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے سلسلہ میں آپریشن کا آغاز

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

اے این ایف کی جانب سے آپریشن حیات آباد کے کارخانوں،مارکیٹ اور انڈسٹریل ایریا میں کیا گیا

(رپورٹ پی آر) اینٹی نارکوٹکس فورس نے پشاور میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے سلسلہ میں آپریشن کرتے ہوئے منشیات کے عادی 26 افراد کو دا حق آواز بحالی مرکز پشاور میں منتقل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز این ایف کی جانب سے منشیات کے عادی افراد کے لیے آپریشن کیا گیا یہ آپریشن دا حق آواز بحالی مرکز پشاور کے تعاون سے کیا گیا آپریشن حیات آباد کے کارخانوں مارکیٹ اور انڈسٹریل ایریا میں کیا گیا ترجمان اے این ایف کے مطابق ابتدائی طور پر منشیات کے عادی 26 افراد کو دا حق آواز بحالی مرکز پشاور منتقل کیا گیا جبکہ متاثرہ افراد کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کپڑے،کھانا اور بستر بھی فراہم کیے گئے منشیات کی لت کا تعین کرنے کے لئے ان افراد کی بلڈ اسکریننگ بھی کی گئی ترجمان نے مزید بتایا ان افراد کو بحالی کے عمل کے دوران بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں جبکہ متاثرہ افراد کے خاندانوں کی تلاش کے لئے بھی کوششیں جاری آپریشن میں ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے بھرپور تعاون کیا اگلے مرحلے میں مزید 100 افراد کی بحالی کی جائے گی اے این ایف کے آپریشن ہیڈ نے مزید بتایا کہ آپریشن کا مقصد منشیات کے عادی افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!