ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کے خلاف گھیرا مزید تنگ

پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔

تشکر نیوز کے مطابق رواں مالی سال بھی افغانستان کی پاکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں بڑی گراوٹ آئی ہے۔

تونسہ سے 10 کروڑ روپے مالیت کا نایاب نسل کا عقاب برآمد، ملزم گرفتار

جولائی اور اگست میں سالانہ بنیادوں پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 84 فیصد کی کمی کے بعد 19 کروڑ 11 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال اسی عرصے میں ایک ارب 22 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز تھی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ پر قابو پانے اور ٹرانزٹ ٹریڈ کا غلط استعمال روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جس کے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ مالی سال 24-2023 میں افغان ٹرانزٹ کا حجم 2 ارب 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا اورمالی سال 23-202 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 7 ارب 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں۔

 

 

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک سے اسمگلنگ کے جڑ سے خاتمے کے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔

55 / 100

One thought on “ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کے خلاف گھیرا مزید تنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!