محکمہ جنگلی حیات نے تونسہ میں کارروائی کرتے ہوئے 10 کروڑ روپے مالیت کا نایاب نسل کا عقاب برآمد کرلیا جب کہ ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا، عقاب کو ٹریکر کے ساتھ دوبارہ آزاد کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے
تشکر نیوز کے مطابق پنجاب میں نایاب جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیرقانونی کاروبار اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
محکمہ جنگلی حیات نے پولیس کے ہمراہ خفیہ کارروائی کرتے ہوئے 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا نایاب نسل کا عقاب برآمد کرلیا اور ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم نایاب پرندوں کو بیرون ملک سمگل کرنے کے دھندے میں ملوث ہے۔
نایاب عقاب جسمانی طور پر صحت مند پایا گیا جس کی 36 ہزار ڈالر سے زائد مالیت ہے، عقاب کو ٹریکر کے ساتھ دوبارہ آزاد کیا جائے گا، پرندے ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔