وزیر اعظم: مکالمے کے ذریعے عالمی امن کا فروغ ضروری

تشکر نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کو موجودہ تنازعات کے باعث تقسیم کا سامنا ہے، لیکن پاکستان مکالمے کے ذریعے امن و استحکام کے فروغ پر یقین رکھتا ہے۔ امن کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی برادری کو باہمی اختلافات کو ختم کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر سینٹرل کا غیر قانونی پورشن مافیا کے خلاف بڑا اقدام

وزیر اعظم نے زور دیا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر امن کے فروغ کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیرینہ مسائل کے حل کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں ہے، اور جموں و کشمیر جیسے تنازعات کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

وزیر اعظم نے فلسطینی عوام کی حالت زار پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے فلسطین کے مسئلے کا حل ضروری ہے۔

 

 

وزیر اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان دنیا میں امن کے قیام کے لیے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک پرامن اور خوشحال مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔

61 / 100

One thought on “وزیر اعظم: مکالمے کے ذریعے عالمی امن کا فروغ ضروری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!