...

جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان کا نیو کراچی ٹاؤن میں پارکوں کا افتتاح

تشکر نیوز:  امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کے ہمراہ سلیم جیلانی پارک، سیکٹر 5-G کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر، یوسی چیئرمینز، وائس چیئرمینز، یونین کمیٹی کے اراکین، چیئرمین پارک کمیٹی عمران فقیر، ڈائریکٹر باغات آفتاب احمد خان اور دیگر ٹاؤن افسران بھی موجود تھے۔ تقریب میں میڈیا نمائندے اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

Unveiling the Origin of Ice Cream: Where and When Was the First Scoop Made?

افتتاح کے دوران منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے اختیارات سے بڑھ کر عوامی خدمت کر رہے ہیں۔ پچھلے 10 ماہ میں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینز نے 100 سے زائد پارکوں کو تزئین و آرائش کے بعد عوام کے لیے کھولا ہے، اور مزید پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کے پارکوں کی بحالی کا مشن مکمل ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ پارکوں، جن میں سلیم جیلانی پارک (سیکٹر 5-G)، اسلامیہ پارک (سیکٹر 11-F)، خضراء مسجد پارک (سیکٹر 5-F)، الشمس پارک (سیکٹر 11-D) اور منور حسن پارک (سیکٹر 5-E) شامل ہیں، کو بحال کر کے عوام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر کام کر رہے ہیں، اور نیو کراچی ٹاؤن میں 17 پارکوں کی بحالی کے بعد عوام کو خوبصورت اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔

پارکوں کی تزئین و آرائش کے علاوہ نیو کراچی ٹاؤن کی خوبصورتی کے لیے شجر کاری مہم بھی جاری ہے، اور سڑکوں کی بہتری کے لیے محکمہ B&R شب و روز کام کر رہا ہے۔ نیو کراچی ٹاؤن کی ترقی اور عوام کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے افسران اور عملہ مسلسل مصروف عمل ہیں۔

 

 

 

66 / 100

One thought on “جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان کا نیو کراچی ٹاؤن میں پارکوں کا افتتاح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.