شہریوں کے چھینے، گمشدہ اور چوری شدہ موبائل فونز کی کامیاب ریکوری

تشکر نیوز:  ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے اپنی تکنیکی مہارت اور بھرپور کوششوں کے ذریعے مختلف علاقوں سے چھینے گئے، گمشدہ اور چوری شدہ موبائل فونز کی ریکوری میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈی آئی سی برانچ ایسٹ نے 94 موبائل فونز بحفاظت ریکور کیے اور ان کے اصل مالکان کو واپس لوٹا دیے۔

غیر قانونی تعمیرات اور پورشن مافیا کے لیے بری خبر

اس موقع پر ایس پی جمشید، ایس پی سہراب گوٹھ اور ایس ڈی پی او شارع فیصل نے خصوصی تقریب میں یہ موبائل فونز شہریوں کے حوالے کیے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی قسم کی موبائل اسنیچنگ یا چوری کی فوری اطلاع متعلقہ تھانے میں درج کروائیں تاکہ مجرموں کی شناخت اور گرفتاری میں مدد ملے اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔

 

 

پولیس کے مطابق عوام کی مدد اور تعاون سے اس مسئلے کو مؤثر انداز میں حل کیا جا سکتا ہے اور شہریوں کی معلومات مجرموں کی شناخت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

65 / 100

One thought on “شہریوں کے چھینے، گمشدہ اور چوری شدہ موبائل فونز کی کامیاب ریکوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!