کراچی میں ٹریفک قوانین کی کھلی خلاف ورزی، پولیس اہلکار رشوت خوری میں ملوث

کراچی میں قانون کی بالادستی کا فقدان واضح ہے، جہاں ایک رکشہ ڈرائیور نے چھوٹے رکشے کو مسافر بس بنا ڈالا۔ ڈرائیور نے رکشے میں 15 بچوں کو سوار کر کے ون وے پر لسبیلہ کی طرف روانہ کیا اور لسبیلہ چوک پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں کے سامنے سے بلا خوف و خطر گزر گیا۔ حیرت انگیز طور پر پولیس اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوئی کوشش نہ کی۔

نشے میں دھت ہو کر بدتمیزی کرنے والا سب انسپکٹر معطل، ڈی آئی جی ساوتھ کا سخت نوٹس

یہ صورتحال روز کا معمول بن چکی ہے، جہاں لسبیلہ چوک اور دیگر چوراہوں پر تعینات پولیس اہلکار رشوت خوری، ہفتہ وار وصولی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی سرپرستی میں مصروف نظر آتے ہیں۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ ایس او لسبیلہ چوک اور ہیڈ محرر کو فوری معطل کر کے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔

 

 

اگر ڈی آئی جی ٹریفک واقعی قانون کی بالادستی چاہتے ہیں تو انہیں اس صورتحال پر ایکشن لینا ہوگا، ورنہ یہ تاثر مزید پختہ ہو گا کہ وہ بھی اسی نظام کا حصہ ہیں۔

58 / 100

One thought on “کراچی میں ٹریفک قوانین کی کھلی خلاف ورزی، پولیس اہلکار رشوت خوری میں ملوث

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!