کراچی میں کسٹمز کا کامیاب چھاپہ، 25 ٹن مضر صحت اسمگل شدہ چھالیہ برآمد

حکومت پاکستان کی اسمگلنگ کے خلاف سخت پالیسی اور کراچی کسٹمز انفورسمنٹ کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی باسط مقصود عباسی کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ایک بڑی کارروائی کی گئی۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں پولیس کا بھرپور کومبنگ آپریشن، متعدد مشتبہ افراد زیر حراست

گزشتہ روز کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ ASO نے ڈپٹی کلکٹر محمد رضا نقوی کی سربراہی میں سر سید چوک گلزار ہجری کراچی میں قائم ایک گودام پر کامیاب چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران 25 ٹن مضر صحت اسمگل شدہ چھالیہ برآمد ہوئی، جس کی مالیت دو کروڑ پچاس لاکھ روپے ہے۔

 

 

برآمد شدہ چھالیہ کو ضبط کر کے ASO کے گودام منتقل کر دیا گیا ہے۔ کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی جاری ہے۔

58 / 100

One thought on “کراچی میں کسٹمز کا کامیاب چھاپہ، 25 ٹن مضر صحت اسمگل شدہ چھالیہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!