...

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 29 پیسے کی کمی

ویب ڈیسک،

انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے

روپے کےمقابلےمیں امریکی ڈالرکی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 29 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کی ابتداء پر ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

گزشتہ روز امریکی ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری  جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز ہوا ہے، کے ایس100
انڈیکس 114 پوائنٹس اضافے سے62807 ٹریڈ کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.