کراچی میں ٹریفک پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، فینسی، جعلی نمبر پلیٹ اور ٹینٹڈ گلاس کے خلاف کارروائی

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کی ہدایات پر، ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں ایک بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں فینسی اور جعلی نمبر پلیٹس، اور ٹینٹڈ گلاسز کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی کی ہدایت پر چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت میں ملوث کباڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، چار ملزمان گرفتار

10d00e2f 9772 4d4f a657 06a22c094dd0 867d384d 001a 4b01 8336 c07d0e4bdbae 3424c94c 49b2 4711 a92e d31f67dfa21a 0279965c dc29 4535 993f fd2979bed004

ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ٹریفک پولیس نے ناکے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دی ہے، اور پرائیویٹ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

کارروائی کے دوران درجنوں گاڑیوں سے نمبر پلیٹس اتار لی گئی ہیں اور متعدد پرائیویٹ گاڑیوں سے سرکاری نمبر پلیٹس بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اور چالان بھی کیے جا رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مختلف علاقوں میں ٹریفک پولیس کی چیکنگ کا عمل جاری ہے، اور اس اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔

63 / 100 SEO Score

2 thoughts on “کراچی میں ٹریفک پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، فینسی، جعلی نمبر پلیٹ اور ٹینٹڈ گلاس کے خلاف کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!