...

ایس ایس پی کیماڑی کی ہدایت پر چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت میں ملوث کباڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، چار ملزمان گرفتار

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایات پر، چوری شدہ سامان اور اسپئیر پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث کباڑیوں کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او سائیٹ بی، انسپکٹر راؤ شبیر احمد نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ دو مختلف کباڑ خانوں پر چھاپے مارے۔

کشمور پولیس کا تیسرے روز بھی سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن جاری، مشکوک افراد زیر حراست

پہلی کارروائی میں، محمد انیس اور جہانگیر نامی ملزمان کو کیبل چورنگی سائیٹ ایریا سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے کباڑ خانے سے موٹرسائیکلوں کے اسپئیر پارٹس اور تھانہ چاکیواڑہ کے مقدمہ نمبر 236/24 کی مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

 

 

دوسری کارروائی میں، ہارون آباد سے عامر گل اور عامر نامی اسکریپ ڈیلرز کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے مسروقہ سامان برآمد کیا گیا اور مقدمہ نمبر 291/24 بجرم دفعہ 411 ت پ درج کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

62 / 100

2 thoughts on “ایس ایس پی کیماڑی کی ہدایت پر چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت میں ملوث کباڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، چار ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.