ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیس کا کامبنگ آپریشن جاری: مشتبہ افراد زیرِ حراست

تشکرنیوز: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر مختلف علاقوں میں کامبنگ اور سرچ آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کارروائی کا مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کرنا ہے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کرائم میٹنگ: منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کے احکامات

سپر مارکیٹ کے علاقے الیاس گوٹھ میں پولیس نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا، جس میں ایس ڈی پی او گلبہار کی سربراہی میں ایس ایچ او سپر مارکیٹ اور گلبہار سمیت پولیس کی موبائل ٹیمیں، افسران، لیڈی سرچر اور انٹیلیجنس اسٹاف نے حصہ لیا۔

اسی طرح جوہر آباد کی حدود میں شبراتی گوٹھ کے علاقے میں بھی پولیس کی جانب سے کامبنگ آپریشن کیا گیا۔ اس کارروائی میں ایس ڈی پی او عزیزآباد کی نگرانی میں ایس ایچ او جوہر آباد، عزیزآباد، یوسف پلازہ سمیت پولیس کی موبائل ٹیمیں اور انٹیلیجنس افسران شامل تھے۔

علاوہ ازیں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں خمیسو گوٹھ کے مقام پر پولیس کی جانب سے ایک اور اہم آپریشن کیا گیا۔ ایس ڈی پی او نیو کراچی کی سربراہی میں ایس ایچ او نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، بلال کالونی اور نیو کراچی تھانہ کے افسران نے اس کارروائی میں شرکت کی۔ اس آپریشن میں لیڈی سرچر اور انٹیلیجنس ٹیم بھی شامل تھی۔

 

 

ان آپریشنز کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں عوام کے تحفظ اور مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے جاری رکھی جائیں گی۔

60 / 100

One thought on “ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیس کا کامبنگ آپریشن جاری: مشتبہ افراد زیرِ حراست

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!