پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا اعلان

پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹ تشکُّر نیوز) پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر پپو خان چاچڑ نے جمعیت علمائے اسلام ف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر پپو خان چاچڑ نے اپنی رہائشگاہ پر جے یو آئی (ف) کے رہنما راشد سومرو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام ف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

پپو خان چاچڑ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھیوں میں شمار کئے جاتے تھے۔

پپو خان چاچڑ جے یو آئی (ف) کے ٹکٹ پر ضلع گھوٹکی میں دو صوبائی نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔

جنرل سیکرٹری جے یو آئی (ف) علامہ راشد سومرو نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام سندھ میں حکومت بنائے گی، سندھ میں اگلا وزیر اعلیٰ جے یو آئی کا ہوگا۔علامہ راشد سومرو نے کہا کہ ہم اپنے مینڈیٹ پر پہرہ دیں گے، سابقہ الیکشن میں بھی ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہمارا مینڈیٹ چوری کرکے اگر کوئی جعلی وزیر اعلیٰ لایا گیا تو پھر اسے حلف اٹھانے نہیں دیں گے، جہاں پر جس پارٹی کا مینڈیٹ ہے اسے تسلیم کیا جائے۔

جنرل سیکرٹری جے یو آئی (ف) علامہ راشد سومرو نے کہا کہ جے یو آئی سندھ میں بڑے سرپرائز دے گی،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ہمارا ٹارگٹ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!