اسلام آباد ہائی کورٹ کا شیر افضل مروت کی گرفتاری پر پابندی، فریقین کو نوٹسز جاری

تشکر نیوز: اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر عدالت کی اجازت کے گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

1965 کی جنگ: بھارتی میجر جنرل کی ڈائری سے سنسنی خیز انکشافات، بھارتی فوج کو مہرہ بنانے کا اعتراف

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے شیر افضل مروت کی جانب سے دائر درخواست پر حکم نامہ جاری کیا، جس میں وکیل کے مطابق شیر افضل مروت کو کسی خفیہ مقدمے میں گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ شیر افضل مروت کو عدالت کی اجازت کے بغیر کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

 

 

عدالت نے فریقین کو حکم دیا ہے کہ شیر افضل مروت کی درخواست کے ہر پیرگراف کا جواب جمع کرایا جائے، اور درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات کی مکمل تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!