تشکر نیوز: کے الیکٹرک کے ترجمان نے صوبائی اسمبلی کے نمائندوں کا تعاون 30 فیصد فیڈر نیٹ ورک پر گورننس کو بہتر بنانے اور نقصانات ختم کرنے کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لائسنس سے متعلق تمام اختیارات نیپرا کے پاس ہیں اور کے الیکٹرک صوبائی اسمبلی کے نمائندگان کا مکمل احترام کرتی ہے۔
حیدرآباد: ایچ ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی جعلی ڈگری کا انکشاف، تحقیقات کا آغاز
ترجمان نے مزید دعویٰ کیا کہ کے الیکٹرک کا 70 فیصد فیڈر نیٹ ورک اب لوڈشیڈنگ سے پاک ہے، جبکہ پرائیویٹائزیشن سے قبل یہ شرح صرف 10 فیصد تھی۔