...

شاہ لطیف پولیس کی کامیاب کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 1.5 کلو چرس برآمد

تشکر نیوز: شاہ لطیف پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران منشیات سپلائی اور فروخت کرنے والے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو دوران گشت تھانہ شاہ لطیف کی حدود میں واقع ایک خفیہ مقام سے گرفتار کیا گیا۔

سندھ حکومت کے ترقیاتی اقدامات سے پنجاب کے سینئر صحافی متاثر، سیلاب زدگان کے لیے پختہ گھروں کی تعمیر کو انقلابی اقدام قرار دیا

گرفتار ملزم کی شناخت محمد ادریس ولد محمد یونس کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے 1.5 کلو سے زائد (1600 گرام) چرس، دو موبائل فونز اور منشیات کی فروخت سے حاصل شدہ رقم برآمد ہوئی۔

دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ علاقے کے مختلف خفیہ مقامات پر منشیات فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

 

 

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

62 / 100

One thought on “شاہ لطیف پولیس کی کامیاب کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 1.5 کلو چرس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.