سندھ حکومت کے ترقیاتی اقدامات سے پنجاب کے سینئر صحافی متاثر، سیلاب زدگان کے لیے پختہ گھروں کی تعمیر کو انقلابی اقدام قرار دیا

کراچی (آغا خالد) پنجاب کے سینئر صحافیوں نے سندھ حکومت کے ترقیاتی اقدامات اور خدمات کو سراہا، خاص طور پر صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مثالی اقدامات کی تعریف کی۔ صحافیوں کے وفد کو جناح اسپتال، کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ اور سیوٹ میں جدید علاج کی سہولیات دیکھ کر حیرت ہوئی۔ وفد کو سیلاب زدگان کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے لاکھوں پختہ گھروں کی تعمیر کا جائزہ لینے کا موقع ملا، جسے ارشد انصاری نے ایک انقلابی اقدام قرار دیا۔

سندھ حکومت نے چپ تعزیہ اور عید میلاد النبیﷺ پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی

وفد کا یہ دورہ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی دعوت پر ہوا، جس میں لاہور کے 17 سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ صحافیوں کو کراچی، ٹھٹہ، مٹھی اور دیگر اندرون سندھ علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبے دکھائے گئے۔ وفد کے ارکان نے سندھ کے صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر میں پیش رفت کو انتہائی متاثر کن قرار دیا اور اس دورے کے بعد اپنی منفی آراء میں تبدیلی کا اظہار کیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے تعمیر کیے جانے والے گھروں، جدید طبی سہولیات اور تھر کے ماڈل اسکولوں اور اسپتالوں نے صحافیوں کو خاص طور پر متاثر کیا۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ سندھ کے ترقیاتی منصوبے دیگر صوبوں کے مقابلے میں نمایاں ہیں اور ایسے اقدامات ملکی استحکام کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

 

 

58 / 100

One thought on “سندھ حکومت کے ترقیاتی اقدامات سے پنجاب کے سینئر صحافی متاثر، سیلاب زدگان کے لیے پختہ گھروں کی تعمیر کو انقلابی اقدام قرار دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!