نیو کراچی ٹاؤن کے بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے اجلاس، صحت مند ماحول کی فراہمی پر زور

تشکر نیوز:  نیو کراچی ٹاؤن میں عوام کو صحت مند اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لیے چیئرمین محمد یوسف کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر، یونین کمیٹی کے چیئرمینز اور وائس چیئرمینز، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر طارق نظامانی، جنرل منیجر آپریشن سجاد نور، ڈپٹی ڈائریکٹر عادل ہاشمی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

شاہ لطیف پولیس کی کامیاب کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 1.5 کلو چرس برآمد

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد چیئرمین محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے نیو کراچی ٹاؤن کے بلدیاتی مسائل پر روشنی ڈالی اور متعلقہ اداروں سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے زور دیا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ فوری طور پر ڈمپنگ پوائنٹس کو آبادیوں سے باہر منتقل کرے تاکہ عوام کو بدبودار ماحول سے نجات مل سکے۔

چیئرمین نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر طارق نظامانی کی موجودگی میں ٹاؤن انتظامیہ اور بورڈ کے درمیان باہمی تعاون کی امید پیدا ہوئی ہے، اور جلد عوام کو گھر گھر سے کچرا اُٹھانے کے معاہدے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

یونین کمیٹی کے چیئرمینز نے اپنے علاقوں کے بلدیاتی مسائل پیش کیے، جس پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر طارق نظامانی نے یقین دہانی کرائی کہ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر جلد نیو کراچی ٹاؤن کو کچرے سے پاک کر کے خوشگوار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ باہمی تعاون اور اشتراک سے مسائل کو حل کرنے کے لیے آئندہ اجلاس میں حکمت عملی مرتب کی جائے گی، تاکہ نیو کراچی ٹاؤن کے مسائل کا مؤثر حل ممکن ہو۔

57 / 100

One thought on “نیو کراچی ٹاؤن کے بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے اجلاس، صحت مند ماحول کی فراہمی پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!