تشکرن ویز: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس (KPO) میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ضلعی ایس ایس پیز، ایس پی انویسٹیگیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران تینوں زونل ڈی آئی جیز نے اپنے متعلقہ زونز کی کارکردگی پر کراچی پولیس چیف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ جرائم اور امن و امان کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، اور زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔
پولیس چیف نے شہر میں جرائم کی روک تھام کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کارروائیوں میں تیزی لانے کے احکامات جاری کیے۔