نیب ترامیم کے بعد 161 کیسز اینٹی کرپشن کو منتقل، ہائی پروفائل مقدمات کی تحقیقات کا آغاز

تشکر نیوز:  نیب ترامیم کے بعد نیب نے 161 مقدمات محکمہ اینٹی کرپشن کو ارسال کر دیے ہیں۔ اب ان ہائی پروفائل کیسز کی تحقیقات اینٹی کرپشن کرے گی۔ ان مقدمات میں کے ڈی اے، ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، بورڈ آف ریونیو، زراعت، آبپاشی، ورکس اینڈ سروسز، اسکول ایجوکیشن، ایکسائز، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ، صحت اور بلدیات جیسے محکموں کے افسران شامل ہیں۔

کراچی کے علاقے گڈاپ میں ایرانی ڈیزل کی بڑی مقدار پکڑی گئی

 

 

مزید برآں، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، محکمہ خوراک، محکمہ زکوٰۃ اور کینٹونمنٹ بورڈ کے افسران کے کیسز بھی ان میں شامل ہیں۔ نیب نے سپریم کورٹ کی جانب سے ترامیم بحال ہونے کے بعد تمام کیسز اینٹی کرپشن کو منتقل کیے، جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن نے متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے اور افسران کو نوٹس جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

56 / 100

One thought on “نیب ترامیم کے بعد 161 کیسز اینٹی کرپشن کو منتقل، ہائی پروفائل مقدمات کی تحقیقات کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!